اسلام آباد (ساجد چوہدری )ٹیلی کام انڈسٹری نے بجٹ تجاویز پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے کہا ہے کہ ٹیکسز میں اضافے سے غیر ملکی سرمایہ کاری ملک سے نکل سکتی ہے،فنانس بل کی تجاویز پر عملدرآمد سے پہلے ہی مشکلات سے دوچار صنعت کا قتل ہوگا،ٹیلی کام آپریٹرز ایسوسی ایشن نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ٹیلی کام سیکٹر پہلے سے ہی مشکلات کا شکار ہے، دو بڑے مارکیٹ پلئیرز پہلے ہی پاکستان چھوڑ کر جارہے ہیں، فنانس بل کی تجاویز پر عملدرآمد سے پہلے سے مشکلات سے دوچار صنعت کا قتل ہوگا،خط میں کہا گیا ہے کہ بجٹ تجاویز پر عملدرآمد سے ڈیجیٹل پاکستان کا خواب بھی بری طرح متاثر ہوگا، نان فائلر ٹیلی کام صارفین سے 75فیصد ایڈوانس ٹیکس وصولی قابل عمل نہیں، اس فیصلے سے ٹیلی کام شعبے اور حکومت کو محصولات کا نقصان ہوگا، ٹیلی کام کمپنیوں نے انکم ٹیکس جنرل آرڈ پر بھی تحفظات کا اظہار کردیا اور کہا ٹیلی کام سیکٹر نان فائلرز کے ٹیکس کے معاملے کا فریق نہیں ، تعمیل نہ کرنے پر ہر پندرہ دن میں 100 ملین سے 200 ملین پاکستانی روپے تک کے جرمانے ہیں، خط میں کہا گیا ہے کہ پانچ سو ڈالر مالیت تک موبائل فون سیٹ پر سیلز ٹیکس کی شرح بڑھنے سے کم آمدن طبقے کی شمولیت کو نقصان ہوگا، ٹیلی کام آپریٹرز نے اپنے تحفظات پیش کرنے کیلئے چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا سے وقت مانگ لیا، ٹیلی کام آپریٹرز اس سے قبل وزیر مملکت آئی ٹی کو بھی خط لکھ کر اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں ۔
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
اسلام آباد سندھ کے سیاسی خاندانوں میں ہلاکتوں پر انمول عرف پنکی گرفتار، ہلاک ہونے والے افراد کی جانب سے...
کراچی مجھے کہا جا رہا ہے بنی گالا کے بندے کا نام لو، پنکی ۔ پولیس اپنی مرضی کا بیان دلوانا چاہتی ہے، اسپیشل...
لاہوروفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر نے کہا ہے کہ فی الحال 28 ویں ترمیم کے آثار نظر نہیں آرہے ، پارلیمنٹ میں...
لاہور پاکستان کے ممتاز دانشور، سینئر صحافی، کالم نگار اور ماہنامہ اردو ڈائجسٹ کے مدیرِ اعلیٰ الطاف حسن قریشی...
کراچی سندھ حکومت نے بھی کاروباری اوقات کی پابندی ختم کردی ، فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کی مارکیٹوں، شاپنگ مالز،...
کراچی صدرٹرمپ انتظامیہ کی یو اے ای کو ایران کے اہم جزیرے پر قبضے کی ترغیب، واشنگٹن کا خلیجی ریاستوں کو ایران...
اسلام آباد دورہ چین، وزیر اعظم شہباز شریف بیجنگ سے قبل ہانگ ژو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے...