کراچی/سانگھڑ(اسٹاف رپورٹر/ایجنسیاں) سندھ کے ضلع سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگیں کاٹنے پر 6افرادگرفتار‘چارروزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے ‘ دو نے اعتراف جرم کرلیا۔زخمی اونٹنی کراچی منتقل ‘ مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی۔پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کا کہناہے کہ ہم مختلف کمپنیوں سے رابطے میں ہیں اور انہیں متاثرہ اونٹنی کی مصنوعی ٹانگ بنانے کا ٹار گٹ دیا گیا ہے۔ادھر اینمل شیلٹر کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے زخمی اونٹنی کا علاج شروع کردیا ہے۔سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے مطابق ملزمان اور اونٹنی کے مالک میں معاملات طے ہو چکے تھے لیکن انسانی طور پر یہ ناقابل قبول ہے اس لیے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔سی ڈی آر ایس بینجی پراجیکٹ فار اینیمل ویلفیئر کی ڈائریکٹر سارہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ اس اونٹنی کی آگے کی ایک ٹانگ کٹی ہوئی ہے اور اب اس کے علاج کے لیے دبئی میں بھی ماہرین سے مشاورت کی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اس کا مستقل حل مصنوعی ٹانگ ہے۔ ابھی یہ چھوٹی ہے، صرف آٹھ ماہ کی ہے۔ اگر یہ بیٹھتی ہے تو اس کو پیٹ اور گیس کے مسائل ہوسکتے ہیں اس لیے اس کو مسلسل کھڑا رکھنا ہوگا۔
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
اسلام آباد سندھ کے سیاسی خاندانوں میں ہلاکتوں پر انمول عرف پنکی گرفتار، ہلاک ہونے والے افراد کی جانب سے...
کراچی مجھے کہا جا رہا ہے بنی گالا کے بندے کا نام لو، پنکی ۔ پولیس اپنی مرضی کا بیان دلوانا چاہتی ہے، اسپیشل...
لاہوروفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر نے کہا ہے کہ فی الحال 28 ویں ترمیم کے آثار نظر نہیں آرہے ، پارلیمنٹ میں...
لاہور پاکستان کے ممتاز دانشور، سینئر صحافی، کالم نگار اور ماہنامہ اردو ڈائجسٹ کے مدیرِ اعلیٰ الطاف حسن قریشی...
کراچی سندھ حکومت نے بھی کاروباری اوقات کی پابندی ختم کردی ، فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کی مارکیٹوں، شاپنگ مالز،...
کراچی صدرٹرمپ انتظامیہ کی یو اے ای کو ایران کے اہم جزیرے پر قبضے کی ترغیب، واشنگٹن کا خلیجی ریاستوں کو ایران...
اسلام آباد دورہ چین، وزیر اعظم شہباز شریف بیجنگ سے قبل ہانگ ژو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے...