یونانی جزیروں پر2نئے مہاجر کیمپوں کا افتتاح

29 نومبر ، 2021

ایتھنز(اے ایف پی)یونانی جزائر لیروس اور کوس پر پناہ گزینوں کے دو نئے کیمپ کھول دیے گئے ہیں۔ یونان کے وزیر برائے امور ہجرت نوٹس میٹاراکی نے ان مہاجر کیمپوں کی افتتاح کے موقع پر ایک بیان میں ان لمحات کو ’ نئےعہد کا آغاز‘ قرار دیا۔