اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دورہ ترکمانستان کے موقع پر تاجکستان کے صدر امام علی رحمنٰ کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ اتوار کو جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط معاشی شراکت داری کیلئے تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط كو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے کاسا 1000 منصوبے پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کی بندرگاہوں کے ذریعے تاجکستان کیلئے علاقائی انضمام اور روابط پر روشنی ڈالی، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کو افغانستان میں انسانی صورتحال کی وجہ سے درپیش چیلنجز کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہمسایہ ممالک افغانستان میں عدم استحکام سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔انہوں نے تاجکستان کے صدر کو افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ افغان معیشت کو بچانے کیلئے افغانستان کے منجمد اثاثے غیر منجمد کرنے کی ضرورت ہے۔
ہانگ کانگہانگ کانگ کو چین کے سپرد کیے جانے کے پچیس برس مکمل ہونے پر چین نواز حکومت نے شاندار تقریبات کا انعقاد...
لاہور کیٹیگری اے ڈکیتی کے مقدمات اور موٹرسائیکل چوری مقدمات کے 2ملزمان گرفتار کر لیے گئے،گلشن اقبال پولیس نے...
لاہور اسلام پورہ میں فائرنگ سے دو بچوں کو زخمی کرنے والے2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق گرفتار...
لاہورامیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہاہے کہ ضمنی و قومی الیکشن میں عوام قرآن و سنت کے نظام...
لاہورایدھی ترجمان کے مطابق ماہ جنون 2022ء ایدھی ویلفیئر سینٹروں کی جانب سے ملنے والی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے...
لاہورکمشنر لاہور کیپٹن محمد عثمان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی مارکیٹوں کے اوقات کی پابندی کی ہدایات کو من و...
لاہور برکی پولیس پر فائرنگ کرنے والے دو ڈکیت گرفتار کر لیے گئے ملزمان سے 4 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی...
لاہور کراکری ایسوسی ایشن لاہور کے رہنما خالد حمید فضل نے کہا ہے کہ کراچی ائیر پورٹ پر ایک ہزار کٹینر پھنس گئے...