جموں(اے پی پی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرکے ڈوگروں کی تذلیل کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہرش دیو سنگھ نے جموں کے علاقے رام نگر میں مختلف عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کو اس کی ریاستی حیثیت سے محروم کیے جانے سے سابقہ ڈوگرہ ریاست کی تجارت، سیاحت اور معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ علاقے کی معیشت تیزی سے بکھر گئی اور ترقی رک گئی ہے جبکہ بڑھتی ہوئی بے روزگاری ہندوتوا حکمرانی کی واحد قابل ذکر خصوصیت معلوم ہوتی ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ انتخابات کے دوران اپنے وعدوں کا احترام کرنے کے بجائے بی جے پی کی حکومت اختلافی آوازوں کودبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے اپنے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ اقتدار کے بھوکے حکمرانوں کے مکروہ عزائم کے سامنے نہ جھکیں۔ انہوں نے کہا این پی پی کی قیادت ہربرے اور اچھے وقت میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی اور بی جے پی کی سیاسی منافقت اور تخریب کاری کو بے نقاب کرتی رہے گی۔ ہرش دیو سنگھ نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کئی کالے قوانین کا نفاذ خاص کرباہر کے لوگوں کے لیے زمینوں اور ملازمتوں کا حصول جموںوکشمیرکے عوام کے لیے ایک بڑا دھچکہ ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں کے بے روزگار نوجوان سب سے زیادہ مایوس ہوئے ہیں کیونکہ سروسز میں ان کا حصہ انتہائی کم ہو گیا ہے، یومیہ اجرت پر کام کرنے والے، ٹھیکیدار، کم آمدن والے افراد سمیت تمام لوگ بی جے پی حکومت کی دھوکہ دہی محسوس کررہے ہیں۔
ہانگ کانگہانگ کانگ کو چین کے سپرد کیے جانے کے پچیس برس مکمل ہونے پر چین نواز حکومت نے شاندار تقریبات کا انعقاد...
لاہور کیٹیگری اے ڈکیتی کے مقدمات اور موٹرسائیکل چوری مقدمات کے 2ملزمان گرفتار کر لیے گئے،گلشن اقبال پولیس نے...
لاہور اسلام پورہ میں فائرنگ سے دو بچوں کو زخمی کرنے والے2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق گرفتار...
لاہورامیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہاہے کہ ضمنی و قومی الیکشن میں عوام قرآن و سنت کے نظام...
لاہورایدھی ترجمان کے مطابق ماہ جنون 2022ء ایدھی ویلفیئر سینٹروں کی جانب سے ملنے والی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے...
لاہورکمشنر لاہور کیپٹن محمد عثمان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی مارکیٹوں کے اوقات کی پابندی کی ہدایات کو من و...
لاہور برکی پولیس پر فائرنگ کرنے والے دو ڈکیت گرفتار کر لیے گئے ملزمان سے 4 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی...
لاہور کراکری ایسوسی ایشن لاہور کے رہنما خالد حمید فضل نے کہا ہے کہ کراچی ائیر پورٹ پر ایک ہزار کٹینر پھنس گئے...