چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی شمالی وزیرستان دہشتگرد حملے کی مذمت

29 نومبر ، 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نےشمالی وزیرستان میں دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہاکہ پاک فوج نے دہشتگردی کیخلاف عظیم قربانیاں دی ہیں۔ نائیک رحمن شہید اور لانس نائیک عارف شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ قوم وطن عزیز سے دہشتگردی کے خاتمےکیلئے اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔