پشاور ، پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے کی تیاریاں مکمل انتظامیہ کا اجازت دینے سے انکار

29 نومبر ، 2021

پشاور(نمائندہ جنگ ) پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس کل 30 نومبر کو پشاور میں منایا جائیگا‘ رنگ روڈ کے کبوتر چوک میں جلسہ ہوگا جس سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کے تمام مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔ پیپلز پارٹی نے جلسے کیلئے انتظامات اور تیاریاں مکمل کرلی ہیں‘ ادھر پشاور انتظامیہ نے جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ پی پی کے بینرز اور جھنڈے اتارے جارہے ہیں تاہم پیپلز پارٹی نے پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے 30 نومبر کو پشاور میں ہرصورت جلسہ کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر جلسہ روکنے کیلئے رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا۔