پاکستان کو اس وقت اسحق ڈار جیسے منجھے ہوئے وزیر خزانہ کی ضرورت ہے، صدرن لیگ جاپان

29 نومبر ، 2021

ٹوکیو (عرفان صدیقی)ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش مسائل کا حل میاں نواز شریف کی واپسی اور ان کی قیادت میں ملک کی نئی سمت کے تعین میں ہے، ن لیگ جاپان کی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے ملک نور اعوان نے کہا کہ اس وقت ملک کی معیشت کو اسحق ڈار جیسے منجھے ہوئے اور تجربہ کار وزیر خزانہ کی ضرورت ہےجنہوں نے ن لیگی دور حکومت میں ڈالر کو سو روپے فی ڈالر سے زیادہ بڑھنے نہیں دیا۔