وزیراعظم آج القادر یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاکس کا افتتاح کرینگے

29 نومبر ، 2021

اسلام آ باد نیوز رپورٹر) وزیراعظم عمران خان سو ہاوہ جہلم میں آج بروز پیر القادر یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاکس کا افتتاح کرینگے۔ اسلامی تعلیمات، تصوف اور جدید سائنسی تحقیق پر مبنی القادر یونیورسٹی نوجوان نسل میں علم و تحقیق کے فروغ کے علاوہ انکی کردار سازی میں اہم کردار ادا کریگی۔وزیر اعظم اس موقع پر طلبہ اور فیکلٹی سے خطاب کرینگے۔