پاک آرمی کے زیر اہتمام استورمیں تاریخ کا سب سے بڑا میلہ اختتام پذیرہو گیا

29 نومبر ، 2021

استور(پی پی آ ئی) گلگت بلتستان کے مشہور سیاحتی مقام ضلع استور میں پاک آ رمی کے زیر اہتمام تین روزہ میلہ اختتام پزیر ہو گیا ۔میلے میں کرکٹ، والی بال، رسہ کشی، ویٹ لفٹنگ، اتھلیٹکس، گھوڑوں کی دوڑ، بھیڑ اٹھانے کی دوڑ، بوری کی دوڑ، بزکاشی اور دیگر کھیلوں اور تقریری مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔