افغان وزیر خارجہ کی قطری ہم منصب سے ملاقات

29 نومبر ، 2021

دوحہ (جنگ نیوز) افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے قطر کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، تعلیم اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان عبدالقہار بلخی کے مطابق افغان وفد نے کہا اچھی حکمرانی اور تعلیم کی طرف اہم پیش رفت ہوئی ہے۔عبدالقہار بلخی کے مطابق افغان وفد نے قطر کی امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔