حسان خاور فردوس باجی ٹو اور فیاض چوہان کی کاربن کاپی بننے کی کوشش کررہے ،عظمیٰ بخاری

29 نومبر ، 2021

لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حسان خاور فردوس باجی ٹو اور فیاض چوہان کی کاربن کاپی بننے کی کوشش کررہے ہیں۔کرائے کے ترجمان منہ کھولنے سے پہلے حقائق بھی چیک کرلیا کریں۔لاہور میں وہ سیٹ جو اللہ کے کرم سے ہمیشہ ن لیگ کی رہی ہے،وہاں آپکی بنائی جعلی ویڈیو آپ کی شکست کے زخم چاٹنے جیسی ہے۔