خیبرپختونخوا میں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں، ثانیہ نشتر

29 نومبر ، 2021

پشاور ( وقائع نگار)وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہےکہ خیبرپختونخوا میں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ پھولوں کاشہر پشاور ہیریٹج کیساتھ ساتھ بہترین پکوان اور تاریخی مقامات کیساتھ بھر اپڑا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی اور بلوم پاکستان کے تعاون سے منعقدہ پھولوں اور ونٹیج کلاسک گاڑیوں کی شاہی باغ میں نمائش کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔