اسلام آباد کے سرکاری اساتذہ \کا آج سے احتجاجی تحریک کا اعلان

29 نومبر ، 2021

اسلام آباد (وقائع نگار) لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے اور کالجز کو ایف ڈی ای سے لے کر فیڈرل کالج اور ایجوکیشن کو دینے کے خلاف تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے آج سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا، کل(منگل) سے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔