ووٹوں والی ویڈیو ووٹ کو عزت دینے والوں کیلئےباعث شرمندگی، عثمان ڈار

29 نومبر ، 2021

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)مشیر وزیر اعظم پاکستان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ لاہور کے ضمنی الیکشن کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے ووٹوں کی خریداری کا عمل قابل افسوس و مذمت ہے۔اقتدار کو ڈوبتا دیکھ کر موروثی طور پر حکمرانی کے خواب دیکھنے والے اب نادم ہیں ۔پہلے میڈیا اور اب ووٹوں والی ویڈیو ووٹ کو عزت دینے کے نعرے لگانے والوں کیلئے شرمندگی کا باعث ہے۔ سیکرٹری ڈسٹرکٹ کارپوریشن سیالکوٹ میاں اعجاز جاوید اور ضلعی رہنما خواجہ عارف احمد سمیت کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ دونوں پارٹیاں انتخابی دھاندلی کے طور طریقوں سے واقف ہیں اور ووٹوں کی خریداری کی ویڈیو انکے عمل کا ثبوت ہے۔