صوبے کا مطالبہ آئینی حق،غداری کہنا بڑی غداری ہے، خالد مقبول

29 نومبر ، 2021

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ صوبے کا مطالبہ آئینی حق ہے اسے غداری کہنے والے سب سے بڑی غداری کے مرتکب ہیں، جتنا سنجیدگی سے ہم نے حیدرآباد یونیورسٹی کیلئے تین برسوں میں کوشش کی اتنا 30سالوں میں کرتے تو کئی یونیورسٹیاں بن جاتیں۔ وہ حیدرآباد کے مقامی ہال میں اربن گریجویٹ کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر پاکستان میں زمین پر سب سے مضبوط حق ہے تو ان لوگوں کا ہے جو ہندوستان سے ہجرت کرکے یہاں آئے۔