لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سیکرٹری انڈسٹری واصف خورشید نے سی ای او ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کو زیر تعمیر ماڈل بازاروں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں 32 ماڈل بازار عوام کو سہولیات فراہم کر رہے ہیںجن کی مقبولیت دیکھتے ہوئے حکومت نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں 17 مزید سٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل بازار قائم کرنے کیلئے مقامات کا انتخاب کر لیا ہے ۔ تین بڑے شہروں بھکر، میانوالی ، پاکپتن میں سٹیٹ آف دی آرٹ نئے ماڈل بازار قائم کئے جا رہے ہیں،جن کا کام آخری مراحل میں ہے، ان ماڈل بازاروں میں سبزی ، پھل ، کریانہ ، مٹن مچھلی ، گارمنٹس، جیولری، لیڈیز گارمنٹس، کھلونے سمیت دیگر دکانیں بنائی جائیں گی ۔دکانوں کا کرایہ انتہائی کم اور مناسب رکھا جائیگا اور بجلی مفت فراہم کی جائیگی، ماڈل بازار میں صرف مرد ہی نہیں بلکہ خواتین بھی دکان کھول سکتی ہیں ۔
لاہوررئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن انڈسٹری کے نئے ٹیکس کے حوالے سے پيٹرن انچیف فيڈريشن رئيلٹر آف پاکستان چو دھری...
لاہور محتسب پنجاب میجراعظم سلیمان خان کے حکم پرڈیرہ غازی خان کے عوام کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے 9ٹیوب...
لاہور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 30 ہزار روپے کی کمی کر دی، پنشن میں کمی...
لاہورایس ای سی پی نے لائسنس یافتہ انویسٹمنٹ ایڈوائزرز کو پنشن فنڈزآفرکرنے کی اجازت دیدی ۔ یہ اجازت نئے...
لاہوردریائے سندھ میں پانی کی آمد 88800کیوسک اور اخراج 88000 کیوسک، دریائےچناب میں آمد43400 کیوسک اور اخراج 32900...
کراچی میزان بینک کا اے ٹی ایم نیٹ ورک 1000تک پہنچ گیا ہے۔بینک نے 1000واں اے ٹی ایم ضلع میانوالی کے علاقے چشمہ میں...
لاہور لاہور چیمبر آف کامرس کی انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ خدمت مراکز میں سرکاری عملے کی حاضری یقینی بنائی...
لاہورسٹیٹ بینک یکم جولائی 2022ء جمعہ کو بند رہے گا تا کہ بینک اپنے اکاؤنٹس کلوز کرسکیں۔ لہٰذا، تمام بینک...