قرضوں اور امداد سے معیشت کی ترقی دھوکہ ہے:پرویز حنیف

29 نومبر ، 2021

لاہور(سپیشل رپورٹر )کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف ،پاکستان کارپٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عبداللطیف ملک نے کہاہے کہ بیرونی قرضوں اوردوسرے ممالک سے عارضی امداد کے بل بوتے پر معیشت کی ترقی خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے ،جب تک خود انحصاری کی طرف پیشرفت نہیں کی جائیگی ملک مسائل کی دلدل سے باہر نہیں نکل سکتا،برآمدی معیشت کی بنیاد رکھنے کیلئے جامع پالیسیاں مرتب کی جائیں اور اس کیلئے مینو فیکچررز اور برآمدکنندگان کی مکمل سرپرستی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں کی شرح جی ڈی پی کے مقابلہ مسلسل بڑھتی جارہی ہے، وفاقی حکومت کے اخراجات ملک کی مجموعی قومی آمدن کا 5.2فیصد ہو چکے ہیں۔ حکومت برآمدات بڑھانے اوربرآمدی مینو فیکچرننگ کیلئے درآمدی مال پر ٹیکسزمیں چھوٹ دے تاکہ پیداواری لاگت کم ہو سکے اور ہم عالمی منڈیوںمیںمقابلہ کر سکیں۔