ٹیکس استثنیٰ ختم ، عام آدمی کے بجٹ پر منفی اثر پڑیگا :انجمن تاجران

29 نومبر ، 2021

لاہور( سپیشل رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہاہے کہ ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے اور پیٹرولیم پر لیوی ٹیکس کے نفاذ سے عام آدمی کے بجٹ پر منفی اثر پڑیگا،حکومت کو منی بجٹ کے ذریعے 800 ارب روپے اکٹھے کرنے کا پابند کیا گیا ہے ،حکومت تذبذب کی بجائےٹیکس بارز، چیمبرز، ایسوسی ایشنز ، تاجرتنظیموںکی کانفرنس بلاکر مشاورت کرے۔