لاہور( سپیشل رپورٹر) پیاف کے سینئر وائس چیئر مین ناصر حمید خان ،جاوید صدیقی نے کہا ہے کہ بجلی ،گیس و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ سمیت اہم فیصلے تاجروں اور صنعتکاروںکی مشاورت کے بغیر مت کئے جائیں۔پٹرولیم مصنوعات،شرح سود میں اضافہ ،پیچیدہ ٹیکس نظام اور ڈالر کے ریٹ میں آئے روز اضافہ سے پیداواری لاگت میں اضافہ کی وجہ سے ملک بھر کے تاجر و صنعتکار پہلے ہی اذیت کا شکار ہیں، یکم دسمبر سے مزید اضافہ کی خبریں تشویشناک ہیں۔ بڑھتی مہنگائی سےتاجر اور کاروباری طبقہ پریشان ہے ۔حکومت ضروریات زندگی کی بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کنٹرول کرنے کیلئے انکی قیمتوں کو کم کر کے منجمد کرے۔ تاجر و صنعتکار معیشت کیلئےریڑھ کی ہڈی ہیں مگر بیورو کریسی انہیں سہولیات دینے کی بجائے مزید مشکلات پیدا کر رہی ہے۔
لاہوررئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن انڈسٹری کے نئے ٹیکس کے حوالے سے پيٹرن انچیف فيڈريشن رئيلٹر آف پاکستان چو دھری...
لاہور محتسب پنجاب میجراعظم سلیمان خان کے حکم پرڈیرہ غازی خان کے عوام کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے 9ٹیوب...
لاہور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 30 ہزار روپے کی کمی کر دی، پنشن میں کمی...
لاہورایس ای سی پی نے لائسنس یافتہ انویسٹمنٹ ایڈوائزرز کو پنشن فنڈزآفرکرنے کی اجازت دیدی ۔ یہ اجازت نئے...
لاہوردریائے سندھ میں پانی کی آمد 88800کیوسک اور اخراج 88000 کیوسک، دریائےچناب میں آمد43400 کیوسک اور اخراج 32900...
کراچی میزان بینک کا اے ٹی ایم نیٹ ورک 1000تک پہنچ گیا ہے۔بینک نے 1000واں اے ٹی ایم ضلع میانوالی کے علاقے چشمہ میں...
لاہور لاہور چیمبر آف کامرس کی انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ خدمت مراکز میں سرکاری عملے کی حاضری یقینی بنائی...
لاہورسٹیٹ بینک یکم جولائی 2022ء جمعہ کو بند رہے گا تا کہ بینک اپنے اکاؤنٹس کلوز کرسکیں۔ لہٰذا، تمام بینک...