مہنگائی سے تاجرپریشان،اشیاءکی قیمتیں منجمد کی جائیں : پیاف

29 نومبر ، 2021

لاہور( سپیشل رپورٹر) پیاف کے سینئر وائس چیئر مین ناصر حمید خان ،جاوید صدیقی نے کہا ہے کہ بجلی ،گیس و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ سمیت اہم فیصلے تاجروں اور صنعتکاروںکی مشاورت کے بغیر مت کئے جائیں۔پٹرولیم مصنوعات،شرح سود میں اضافہ ،پیچیدہ ٹیکس نظام اور ڈالر کے ریٹ میں آئے روز اضافہ سے پیداواری لاگت میں اضافہ کی وجہ سے ملک بھر کے تاجر و صنعتکار پہلے ہی اذیت کا شکار ہیں، یکم دسمبر سے مزید اضافہ کی خبریں تشویشناک ہیں۔ بڑھتی مہنگائی سےتاجر اور کاروباری طبقہ پریشان ہے ۔حکومت ضروریات زندگی کی بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کنٹرول کرنے کیلئے انکی قیمتوں کو کم کر کے منجمد کرے۔ تاجر و صنعتکار معیشت کیلئےریڑھ کی ہڈی ہیں مگر بیورو کریسی انہیں سہولیات دینے کی بجائے مزید مشکلات پیدا کر رہی ہے۔