ریجنل ٹیکس آفسز سے ٹاپ 20 ڈیفالٹرز کی فہرستیں طلب

29 نومبر ، 2021

ملتان (نمائندہ جنگ) ایف بی آرنے ملک بھر کے لارج ٹیکس پیئر یونٹس اور ریجنل ٹیکس آفسز سے ٹاپ 20ٹیکس ڈیفالٹرز کی فہرستیں طلب کرلی ہیں ، ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں ، ایف بی آر کی جانب سےبڑے ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہاہے ۔