میرپور (آئی این پی) سابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ آزادکشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے، جو افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا، ہمارا ازلی دشمن بھارت ہمیشہ اسی طاق میں رہتا ہے کہ کوئی ایشو بنا کر عالمی رائے عامہ کو پاکستان کیخلاف ورغلایا جائے اور اس کیلئے سازشیں جاری ہیں، اس حوالے سے آزادکشمیر کی تمام سیاسی و سماجی و مذہبی جماعتوں اور شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آزادکشمیر کے پر امن کلچر کو فروغ دیں اور افراتفری کا ماحول پیدا نہ ہونے دیں بلکہ باہمی اتحاد و یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں تاکہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی راہیں ہموار ہوسکیں اور بھارت کی سازشیں ناکام ہوں۔ وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی سربراہی میں حکومت نے خطہ کی تعمیر اور عوامی فلاح و بہبود کے تاریخ سازاقدامات اٹھائے ہیں، جس کا بلاتفریق معاشرے کے ہر فرد کو فائدہ ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے 77برسوں سے مقبوضہ کشمیر پر اپنا ناجائز ظالمانہ تسلط قائم کر رکھا ہے اورسیز فائر لائن پر رہنے والے شہریوں پر فائرنگ کرکے ڈرا دھمکا رہا ہے لیکن ایل او سی پر رہنے والے شہری دفاع پاکستان کے جذبہ سے سرشار ہوکر دشمن کے تمام منفی ہتکھنڈوں کو خاک میں ملانے کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہورہے ہیں جبکہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام اور حکومت بھی کشمیریوں کی سیاسی و اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...