مشکلات کی بڑی وجہ اسلام ،قرآن سے دوری ہے ،ڈاکٹر عبدالرزاق

25 جون ، 2024

باغ(نمائندہ جنگ) پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق ساجد ،امیر جمعیت اہلحدیث آزاد کشمیر پروفیسر ڈاکٹر الیاس محمد انورنے کہا ہے کہ مسلمانوں کی مشکلات اور پریشانی کی بڑی وجہ اسلام اور قرآن سے دوری ہے ،ہمیں قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل کرنا چائیے اور اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کیساتھ ساتھ دینی تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر ہی دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، یورپ اور انگریز کی سازش ہے کہ مسلمانوں کو قرآن سے دور رکھا جائے لیکن ہمیں حضورؐ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق اپنی زندگی گزارنی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعۃ الفرقان بڑی باڑی چترہ ٹوپی میں عظیم الشان جلسہ دستار بندی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ کے مہمان خصوصی پاکستان کے معروف عالم دین پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق ساجد تھے جبکہ جلسہ کی صدارت امیر جمعیت اہلحدیث آزاد کشمیر پروفیسر ڈاکٹر الیاس محمد انورتھے۔