پاکستان کی بقا کیلئے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،سردار یعقوب

25 جون ، 2024

راولاکوٹ(آئی این پی) سابق صدرریاست و وزیر اعظم آزا دکشمیر ،ممبر قانون ساز اسمبلی سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ پاک افواج کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، قیام پاکستان سے لے کر اب تک پا ک افواج ملکی سلامتی ،سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنا جاندار کردار ادا کر رہی ہے،پاکستان کی بقا کیلئے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی حکومت بھارت اور مقبوضہ وادی میں مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہی ہے، مسلمانوں کو مذہبی فریضہ سر انجام دینے سے روکا جا رہا ہے، بنیادی سہولیات سے کشمیریوں کو گذشتہ کئی برسوں سے محروم رکھا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ایک سازش کے تحت ہندووں کو آباد کیا جا رہا ہے، کشمیری اپنے ابواجداد کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے، کشمیری حق خو داردیت کے علاوہ کسی اور آپشن کو قبول نہیں کریں گے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قردادوں کے مطابق حق، حق خوداردیت دیا جائے تاکہ کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں، مقبوضہ وادی میں جاری لاک ڈاون کے خاتمہ کیلئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں تاکہ کشمیری کو بھی بنیادی حقوق میسر آسکیں۔