کل جماعتی حریت کانفرنس کاغلام نبی نوشہری کے انتقال پراظہار تعزیت

25 جون ، 2024

اسلام آباد (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس نے غلام نبی نوشہری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی نے تعزیتی بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی جموں وکشمیر اور تحریک آزادی کشمیر کے نامور رہنما مولانا غلام نبی نوشہری کو ان کی حق گوئی و بے باکی اور صبرو استقلال پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔