مہاجرین کی آباد کاری ہماری اولین ترجیح ہے،سردار تنویر الیاس

25 جون ، 2024

باغ(نمائندہ جنگ)سابق وزیر اعظم وصدر پاکستان استحکام پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ مہاجرین ہمارے بھائی ہیں ان کی آباد کاری ہماری اولین ترجیح ہے ،مہاجرین ہمارے بھائی ہیں کی مشکلات کو حل کرنا حکومت کی زمہ داری ہے ،باغ ہڈا باڑی کے مہاجرین کے لیے قبرستان کی جگہ کی تعمیر کی جائے گی اور ان کے دیگر تمام مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہاجرین اتحاد فورم کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا جس کی قیادت چیئرمین محمد لطیف لون، صدر ارشاد بٹ، شفیع کشمیری، چوہدری فاروق، اکثیراعوان، ودیگر کر رہے تھے، مہاجرین نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا دلی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہڈا باڑی مہاجرین کے قبرستان کی تعمیر کیلئے یقین دہانی کروائی اور اپنے دور حکومت میں مہاجرین کے گزارہ الاونس میں بھرپور اضافہ کیا تنویر الیاس خان ہی وہ واحد ہمدرد ،دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے لیڈر ہیں جو عوام کے مسائل ان کی دہلیز پرحل کرنا چاہتے ہیں۔