ن لیگ ملکی ترقی ، عوامی بہبود کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے، طارق فاروق

25 جون ، 2024

پیرس (آئی ا ین پی)مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سیکرٹری وسابق سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ملکی ترقی ، عوامی فلاح و بہبود کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے، آزاد کشمیر میں ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں نیلم سے تاؤ بٹ تک تعمیر وترقی کا جال بچھایا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سیکرٹری وسابق سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق پیرس پہنچ گئے، اس موقع پر چیئرمین مسلم لیگ ن فرانس علی اصغر، حاجی ظہور اقبال، پیر سید خالد جمال شاہ، نعیم اختر، محمود راہی، مظہر اقبال اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے طارق فاروق نے کہا کہ مسلم لیگ ن وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ ن عوامی امیدوں پر پورا اتر رہی ہے، ہمارے دور حکومت میں آزاد کشمیر کے اندر ہر طرف تعمیر وترقی اور خوشحالی دیکھنے کو ملی۔