مظفرآباد (این این آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بھارت جبرواسبتداد سے کشمیری عوام کی مزاحمت کو نہیں کچل سکتا، 26 جون کو بھارتی جیلوں میں مقید حُریت قیادت، کار کنوں اور دیگر کشمیری قیدیوں کی رہائی کیلئے مظفر آباد میں عوام سڑکوں پر نکلیں گے، اقوامِ متحدہ کے مبصرین کو یادداشت بھی پیش کی جائیگی۔ تفصیلات کے مطا بق گذشتہ روز حُریت کانفرنس آزادکشمیر کی منتظم کمیٹی کا مظفرآباد میں اجلاس ہوا، جس میں کہا گیا کہ بھارتی جیلوں میں قید ہزاروں کشمیریوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کو عوامی خواہشات ور امنگوں کے مطابق حل کرنے کے مطالبے کیلئے کل ٹارچر سے متاثرہ عالمی دن کے موقع پر ایک بڑی عوامی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ اجلاس سے ریلی کی منتظم کمیٹی کے ممبران خادم حسین، زاہد صفی، مشتاق بٹ، مشتاق الاسلام، زاہد اشرف اور عزیر احمد غزالی نے خطاب کیا۔ اجلاس میں ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں بتایا گیا کہ سیاسی جماعتوں، تاجر رہنماؤں، مہاجرین کشمیر 1989، وکلاء تنظیموں، سول سوسائٹی سے خصوصی ملاقاتیں کی گئی ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بدھ کو مظفر آباد میں موجود اقوامِ متحدہ کے مبصرین کو ایک یادداشت پیش کی جائے گی، جس میں کشمیری قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
لندن سابق چیئرمین پی وائی او برطانیہ وصدر کشمیر افیئرز یورپ سید شہزاد حیدر کاظمی نے بانی پاکستان قائداعظم...
مظفرآباد وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے تجوید القرآن ٹرسٹ کے قرا کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کا اعلان...
مظفرآباد مستقل ملازمت دو یا موت دو، ایڈہاک،کنٹریکٹ و عارضی ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ، حکومت مخالفت نعرے...
چک سواری 12ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، چک سواری اور اس کے گردونواح میں عاشقان رسولؐ نے عمارتوں، مسجدوں اور...
مظفرآباد وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے ہندوستان کے وزیر دفاع کے آزادکشمیر...
مظفرآباد آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر الیکشن...
مظفرآباد وزیر زراعت لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ و اسما سردار میر اکبر خان کی زیر صدارت لائیو سٹاک کا...
مظفرآباد چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد سردار امتیاز احمد عباسی نے بابائے قوم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی...