نیزہ بازی میں النجابت کلب کی ٹیم کی چوتھی پوزیشن

25 جون ، 2024

فیض پورشریف (نمائندہ جنگ) چکسواری سے تعلق رکھنے والے اوور سیز کشمیریوں نے برطانیہ میں بھی اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئےنیزہ بازی کلب بنایا۔ اس کلب نے گزشتہ روز ہیکمن وائٹ ڈیوز بری میں ہونے والے مقابلہ نیزہ بازی میں النجابت کلب کی ٹیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔چوتھی پوزیشن حاصل کرنے پر اہل چکسواری نے زبردست مسرت کا اظہار کرتے ہوئے النجابت نیزہ بازی کلب یوکے کو مبارکباد پیش کی۔ لنجابت نیزہ بازی کلب یو کے کی طرف سے شازیب افسر، ریاست افسر، چوہدری زین الیاس اور نمبردار نعمان نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چوتھی پوزیشن حاصل کی۔