میرپور (آئی ا ین پی ) چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کہا ہے کہ کشمیری قوم خودارادیت سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہوگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی رضا سید نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 56 ویں اجلاس سے کشمیریوں اور فلسطینیوں کو امیدیں وابستہ ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر، فلسطین میں خواتین اور بچوں کی حالت زار پر نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم خودارادیت سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہوگی، بھارت کشمیریوں کیخلاف سنگین جرائم میں ملوث ہے، انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حق دلوانا ہوگا، اقوام متحدہ اور یورپی یونین مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں، مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، تنازعہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ حل طلب مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بڑی شدت سے جاری ہے، بھارت کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے، عالمی برادری بشمول ای یو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔
لندن سابق چیئرمین پی وائی او برطانیہ وصدر کشمیر افیئرز یورپ سید شہزاد حیدر کاظمی نے بانی پاکستان قائداعظم...
مظفرآباد وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے تجوید القرآن ٹرسٹ کے قرا کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کا اعلان...
مظفرآباد مستقل ملازمت دو یا موت دو، ایڈہاک،کنٹریکٹ و عارضی ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ، حکومت مخالفت نعرے...
چک سواری 12ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، چک سواری اور اس کے گردونواح میں عاشقان رسولؐ نے عمارتوں، مسجدوں اور...
مظفرآباد وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے ہندوستان کے وزیر دفاع کے آزادکشمیر...
مظفرآباد آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر الیکشن...
مظفرآباد وزیر زراعت لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ و اسما سردار میر اکبر خان کی زیر صدارت لائیو سٹاک کا...
مظفرآباد چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد سردار امتیاز احمد عباسی نے بابائے قوم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی...