نئی دہلی(اے پی پی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اورجموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے جموں و کشمیر کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں کہا کہ مودی کا بطور وزیراعظم تیسرا دور اقتدارا نہیں دیرینہ تنازعات کو حل کرنے اور جنوبی ایشیا میں کشیدگی کو کم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا وقت آگیا ہے کہ مودی حکومت اپنی کشمیر پالیسی پر نظرثانی کرے اور تنازعہ کشمیر کا پرامن حل تلاش کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے جو خطے میں کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔شبیر شاہ نے کہا کہ اپنے پڑوسیوں کیلئے مسائل پیدا کرنے کے بجائے بھارت کو ہٹ دھرمی پر مبنی اپنی پالیسی کو ترک کرنا چاہئے اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو یقینی بنانا چاہئے۔ حالیہ دورہ کشمیر کے دوران مودی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے بارے میں بھارتی وزیر اعظم کا رویہ غیر حقیقت پسندانہ ہے۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...