دنیا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لے،زاہد صفی

25 جون ، 2024

اسلام آباد (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے رہنما زاہد صفی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے۔ انہوں نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کے بیج بوئے جبکہ مشرق وسطیٰ میں امن کو تباہ کرنے میں اسرائیل کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ انہوں نے عالمی برادری خاص طورپر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت پر زور دے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو عالمی ادارے کی قراردادوں کے مطابق حل کرے تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہوسکے۔