لندن (پی اے) گزشتہ روز دن کے 03:10اور 03:30 بجے کے دوران نامعلوم شرپسندوں نے والتھم اسٹو سے لیبر پارٹی کی پارلیمانی امیدوار اسٹیلا کریزی کے نارتھ ایسٹ لندن میں آرفور روڈپر واقع دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔ ان کے دفتر کی کھڑکیاں اور دروازے توڑ ڈالے اور پورا دفتر تہس نہس کردیا لیکن اسٹیلا کریزی شرپسندوں کی اس کارروائی سے قطعی خوفزدہ نہیں ہوئیں اور انھوں نے غنڈہ گردی کرنے والوں سے کہا کہ تم مجھے خوفزدہ نہیں کرسکتے۔ میٹروپولیٹن پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی فوری طورپر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نقاب پوش موقع پر موجود اسٹیلا کریزی سے بات کرنا چاہتا تھا، جو اس حلقے سے گزشتہ 4 عام انتخابات میں منتخب ہوتی رہی ہیں۔ اسٹیلا کریزی نے اس طرح کے غیر جمہوری حملے پر سخت ترین سزائوں کا مطالبہ کیا ہے۔ تباہی مچانے کے ذمہ دار شرپسندوں کو مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے ایکس پر لکھا ہے کہ تم مجھے خوفزدہ نہیں کرسکے اور تمہارا سیاسی عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بالکل اسی طرح جس طرح گھنائونے اور جھوٹے لیف لیٹ تقسیم ہو رہے ہیں، پولیس تمہیں تلاش کررہی ہے اور میں جانتی ہوں کہ والتھم اسٹو نہیں جھکے گا یا تمہارے تشدد سے متاثر ہوگا۔ تفتیشی سپرنٹینڈنٹ ڈیون برائون اس بارے میں تفتیش کررہے ہیں۔ انھوں نے گواہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس سے رابطہ کریں۔ لیبر پارٹی کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی پارٹی کے امیدواروں کو خوفزدہ کرنے کی مکمل مذمت کرتے ہیں، ہماری پارلیمانی جمہوریت کیلئے یہ بات بہت اہم ہے کہ پارلیمانی امیدوار آزادی کے ساتھ اپنی انتخابی مہم چلاسکیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...