مانچسٹر (ہارون مرزا) اسلام ایک پرامن دین ہے، ہمیں غیر مسلموں کا دل اپنے حسن اخلاق، محبت اور محنت سے جیتنا ہوگا جبکہ چیرٹی اور اخلاق سے اپنے ملک کا نام روشن کرنے کی جتنی ضرورت اس وقت ہے، کبھی نہ تھی۔ ان خیالات کا اظہار لندن کے میئر صادق خان نے مانچسٹر میں ایک بزنس کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ خطہ عرض پر ایک بہترین ملک ہے، جہاں ہر شخص کو اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اگے بڑھنے کا پورا موقع ملتا ہے، میں پاکستانی نژاد ہوں اور تیسری مرتبہ لندن کا میئر منتخب ہوا جبکہ سکاٹ لینڈ کے سابق وزیر لیڈر آف سکاٹش لیبر بھی پاکستانی نژاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں برطانیہ میں نسلی امتیاز اور اسلامو فوبیا کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا، لیبر پارٹی برطانیہ میں اقلیتیوں کے لئے بہترین انتخاب ہے، لیبر پارٹی برسر اقتدار آ کر فلسطین سمیت دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ بہترین اور خوشگوار تعلقات قائم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ14برس برسر اقتدار رہنے والی پارٹی کی غیر مقبول پالیسیوں کی وجہ سے عوام میں غصہ پایا جاتا ہے، میئر ہونے کی وجہ سے یہ ان کا فرض ہے کہ وہ غیر مسلموں کو یہ بتائیں کہ ہمارا دین کیا ہے، اب لوگ تبدیلی چاہتے ہیں جو ضرور آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ لیبر پارٹی برسر اقتدار آ کر مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کی خواہش مند ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی افضل خان نے کہا کہ وہ 40 سال سے کشمیر اور فلسطین کے لئے آواز بلند کر رہے ہیں، اس آواز کو مضبوط بنانے کے لئے عوام لیبر پارٹی کے امیدواروں کو بھاری ووٹوں سے کامیاب کرائیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان انیل مسرت نے کہا کہ گورنر نے وعدہ کیا ہے کہ وہ شرع سود میں نمایاں کمی لائیں گے، جو مورگیج لینے والوں کے لئے بڑی خوشخبری ہوگی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف پارلیمنٹیرین ناز شاہ سابق ایم پی نے کہا کہ وہ بھی نو سال سے فلسطین اور کشمیر کے لئے آواز بلند کر رہی ہیں، اب تبدیلی کا وقت آگیا ہے، عوام انسانیت کا قتل ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔ لارڈ واجد خان نے کہا کہ لیبر پارٹی برسر اقتدار آ کر فلسطین کے عوام کو ان کا حق لے کر دے گی اور امدادی کارروائیوں میں اضافہ کیا جائے گا، قیدیوں کی رہائی ممکن بنائیں گے اور لیبر پارٹی فلسطین کے لئے کام کرے گی تقریب میں مانچسٹر کی بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...