لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین کو تمام شعبوں میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر ہیں، پنجاب حکومت خواتین کو با اختیار بنانے، صنفی مساوات کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے معاشرتی ترقی خواتین کی ترقی کیساتھ منسلک ، سفارتکاری میں خواتین کا کردار امن کو فروغ دینے میں اہم ہوتا ہے ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور دیگر خواتین نےپاکستان کی سفارتی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔خواتین سفارت کاروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن دنیا بھر کی خواتین سفارتکاروں کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف کے لئے منایا جاتا ہے یہ دن ہمیں سفارتی میدان میں صنفی مساوات کے لئے کئے گئے اقدامات کی یاد دلاتا ہے سفارت کاری میں خواتین کا کردار امن کو فروغ دینے میں اہم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معروف سفارت کار ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور دیگر نے سفارتی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کیا خواتین کو سفارت کاری اور بین الاقوامی تعلقات میں کیرئیر اختیار کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت خواتین کو با اختیار بنانے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے معاشرتی ترقی خواتین کی ترقی کے ساتھ منسلک ہے۔
لاہور لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کیخلاف متفرق درخواست دائر، آفاق احمد...
سیئول جنوبی کوریا میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے ملک میں مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کرنے پر صدر یون سک یول کے...
کراچی نیوایئر پارٹی کے لیے امریکا سے پاکستان اسمگل کی گئی منشیات پکڑی گئی۔پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل...
پشاور کرم میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے400ایکس سروس مین بھرتی کرکے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا...
اسلام آباداسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ ناقص تفتیش پر شک کافائدہ ملزمان کو دینا...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے امور کشمیروگلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان...
اسلام آباد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈی چوک میں احتجاج پر تھانہ سیکریٹریٹ میں درج ایف...
تل ابیب اسرائیل نے بعض یورپی اتحادیوں اور ملکوں کی جانب سے غزہ میں بلا تعطل امدادی کارروائیوں کے جاری رکھنے...