فیصل آباد(اے پی پی)ایڈیشنل سیشن جج ابو الحسنات نے تھا نہ رضا آباد کے مقدمہ قتل میں ملوث ملزم کو بیوی کو زندہ جلانے کے جرم میں سزائے موت اور5لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنادیا۔ استغاثہ کے مطابق نعمت آباد گلی نمبر9کے رہائشی45سالہ ملزم نوید احمد ولد نور احمد مغل نے 24 جون 2022 کو گھریلو جھگڑے کی بناء پر اپنی بیوی صنوبر بی بی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی اور بعد ازاں دوران علاج ہسپتال میں دم تو ڑگئی۔ پولیس تھا نہ رضا آباد نے متوفیہ کی بیٹی فاطمہ زہرہ کی شکایت پر اس کے والد نوید احمد کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں جمع کرایا۔ آج ایڈیشنل سیشن حج ابو الحسنات نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم نوید احمد مغل کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت سزائے موت جبکہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 544کے تحت 5 لاکھ روپے متوفیہ کے ورثاء کو بطور ہر جانہ ادا کرنے کا حکم سنایا۔ ہرجانہ کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو 6 ماہ کی اضافی قید بھگتنا ہوگی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...