واشنگٹن(این این آئی)امریکی فوج کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ لبنان پر اسرائیل کا کوئی بھی حملہ تنازع کو وسیع تر بنانے کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ایران اور اس کے مسلح حلیف عناصر کی مداخلت سامنے آ سکتی ہے بالخصوص جب کہ حزب اللہ تنظیم کو خطرے کا سامنا ہو۔تفصیل کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس بران نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔جنرل بران کے مطابق جامع صلاحیتوں اور راکٹوں کی تعداد کے اعتبار سے لبنانی حزب اللہ فلسطینی تنظیم حماس سے زیادہ قدرت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایران کو حزب اللہ کیلئے زیادہ بڑی سپورٹ پیش کرنے کی جانب مائل ہوتا دیکھ رہا ہوں۔ امریکی جنرل نے واضح کیا کہ حزب اللہ کے حملوں کے مقابل اسرائیل کا دفاع کرنے کی امریکی صلاحیت محدود ہو سکتی ہے۔ ہماری افواج کی موجودگی کی جگہ اور لبنان اور اسرائیل کے درمیان فاصلہ کم ہونے کے باعث ہمارے لیے مشکل ہے کہ ہم اسرائیل کی اسی طرح مدد کر سکیں جس طرح اپریل میں اسرائیل پر ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں کو روکنے کے وقت معاونت کی تھی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...