پشاور(جنگ نیوز) عوامی نیشنل پارٹی نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کردی۔گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی پشاور میں اے این پی کے باچا خان مرکز پہنچ گئے۔ گورنر نے اے این پی کی اعلی قیادت سے ملاقات کی جس میں سیکورٹی و سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی رہنما میاں افتخار نے کہا کہ دہشت گردوں کی جڑیں پنجاب میں ہیں، آپریشن عزم استحکام کے فیصلے پر شدید تحفظات ہیں، اے این پی نے گورنر کو تحفظات کے حوالے سے آگاہ کردیا، آپریشن کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ یک طرفہ ہوا، لوگوں کو مذاکرات اور آپریشن دونوں پر یقین نہیں، جنرل فیض نے کس کے کہنے پر مذاکرات کئے ؟ 40 ہزار دہشت گرد کیسے آئے ؟ آپریشن کے حوالے سے قومی اور صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے، اپر دیر اور لوئر دیر میں آپریشن پر بھی اعتماد میں لیا جائے، اے این پی آپریشن عزم پاکستان کے حوالے سے کل جماعتی اجلاس (اے پی سی) بلا رہی ہے۔
واشنگٹنامریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایلیمنٹری سکول میں فائرنگ سے2بچے ہلاک اور2زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے...
لاہور بھارت میں کھیلی جانے والی سید مشتاق علی ٹرافی میں بروڈا کی ٹیم نے ڈومیسٹک ٹی20کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز...
گوہاٹی بھارتی ریاست آسام میں بی جے پی حکومت نے گائے کے گوشت پر پابندی عائد کر دی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق...
سری نگر کشتواڑ میں ٹریفک کے ایک حادثے میں چار افراد ہلاک جبکہ 14دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ کشتواڑ کے ڈنگڈور علاقے...
لاہورصوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے اپنے کیمپ آفس میں یورپی یونین کے گورننس اور ہیومن کیپیٹل...
لاہورپنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو صوبے کے لوگوں کے مستقبل سے دلچسپی...
پشاور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کچھ عرصے سے بدامنی کا شکار ہے، ہم...
اسلام آباد اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے وکلا نے پی ٹی آئی احتجاج کے بعد پشتونوں کی گرفتاریوں کیخلاف احتجاجی...