حکومت فرضی کہانیوں کی بجائے ایکسل لوڈ لمٹ نافذ کرے:'گڈزٹرانسپورٹرز

29 نومبر ، 2021

لاہور( اپنے نامہ نگارسے)آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت فرضی کہانیاں سنانا بندکرکےایکسل لوڈ لمٹ نافذ کرے ، ملک میں اوور لوڈنگ کے ناسور کو ختم اور ایکسل لوڈ قانون پر مکمل عملدرآمد کو اعلی حکام فی الفور یقینی بنائیں،قانون نا فذ کرنے والے سو رہے ہیں، ایکسل لوڈ لمٹ قانون پر عملدرآمد کا عدالتی آرڈرخواب بن چکا۔