جڑانوالہ میں معمولی تلخ کلامی پر گولیاں چل گئیں، 3افراد جاں بحق

25 جون ، 2024

جڑانوالہ (این این آئی)فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں مخالفین کی فائرنگ سے3افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جڑانوالہ کے علاقے میں چند روز قبل ہونے والی تلخ کلامی پرپیش آیا۔پولیس کے مطابق مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے، لاشوں کو ورثاکے حوالے کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔دوسری جانب گوجرانوالہ میں بھی آپس کے جھگڑے پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔