خاران ( نامہ نگار)واپڈا کی جانب سے زرعی فیڈروں کو ٹو فیس کرنے کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹر ڈاؤن کیاگیا اور احتجاجی جلسہ ہوا ، جس سے بی این پی کے مرکزی رہنماء ثناء بلوچ ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء چیئرمین میونسپل کمیٹی میر نورالدین نوشیروانی، پی پی رہنماء محمد اعظم ریکی، جاوید ڈومکی، سنیل کمار ،ٹی ایل پی رخشان ڈویژن کے صدر مولانا نعمت اللہ حبیبی ،جمعیت علماء اسلام ف کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عظمت اللہ، ندیم بلوچ ، حاجی محمد حسن ، طاہر وفا ، سلام سیاپاد ،زمیندار ایکشن کمیٹی خاران کے صدر ملک منظور احمد نوشیروانی ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مبارک بادینی ودیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاران کے زمینداروں کے ساتھ کیسکو کا رویہ نامناسب ہے، زرعی فیڈروں کو ٹو فیس کرکے بجلی سے محروم رکھا گیا ہے، زمینداروں کی فصلات بجلی پانی نہ ہونے سے تباہ ہوگئی ہیں، انہو ں نے کہا کہ زمینداروں کو کیسکو کی جانب سے 6 گھنٹہ بجلی فراہم کی جائے مگر زمینداروں کو بجلی نہیں دی جا رہی ہے، زمینداروں کے ساتھ عام صارفین بھی ب مشکلات کا شکار ہیں، رہنماؤں نے مطالبات میں ایس ڈی او کیسکو کے تبادلے کا بھی مطالبہ کیا، جبکہ سابق رکن اسمبلی ثناء بلوچ اور میر نورالدین نوشیروانی نے کہا کہ خاران میں لوگوں کا ذریعہ معاش زمینداری سے وابستہ ہے، زمینداروں کو کیسکو کی جانب بجلی نہ ملنا زیادتی ہے،دریں اثناء ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو کی زیر صدارت خاران کیسکو حکام اور زمیندار رہنماؤں کا اجلاس ہوا اجلاس میں زرعی فیڈروں کے واجبات ، بجلی وولٹیج، غیر قانونی کنکشن اور دیگر مسائل زیرِ بحث آئے ۔ اجلاس میں زمینداروں کو اپنے ذمہ واپڈا بلوں کی جلد ادائیگی ،غیر قانونی کنکشن کاٹنے کی ہدایت کی گئی جبکہ بل جمع کرنے والے زمینداروں کو کیسکو کی جانب سے صحیح وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی ۔
کوئٹہ ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ میں واٹر ٹینکر چلانے والے کم عمر ڈرائیوروں پر پابندی عائد کردی ہے اس حوالے سے...
کوئٹہبی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نے کہا ہے کہ کوئٹہ پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس 10 اکتوبرسہ پہر...
کوئٹہبلوچستان فوڈ اتھارٹی کی قوانین کی خلاف ورزی پر کھانے پینے کے چھوٹے بڑے مراکز و کارخانوں کے خلاف بلا...
خاران چیف چوک میں نامعلوم مُسلح افراد کی فائرنگ سے شفیع محمد نامی شخص جاں بحق ہوگیا حملے کے بعد مسلح افراد...
کوئٹہ 17واں کورین ایمبی سیڈر کیڈٹ اینڈ سینئر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 23 سے 29 اکتوبر کوپاکستان سپورٹس...
کوئٹہمیئر پشین سردار اکبر ترین نے کہا ہے کہاسسٹنٹ کمشنر آواران کےمیونسپل کمیٹی آواران کا ریکارڈ اپنے...
کوئٹہاینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ٹینڈر میںبے قاعدگیوں کی تحقیقات شروع کر دیں، ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن...
کوئٹہپاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نےصدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب...