فضل الرحمان نے تعزیت کی

25 جون ، 2024

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان پارٹی وفد کے ہمراہ ارباب ہاؤس جاکر اے این پی کے مرکزی رہنما نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کے وفات پر ان کے صاحبزادے سنیٹر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی و ان کے خاندان اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں ورہنماوں سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ان کے ہمراہ صوبائی امیر مولانا عبدالوسع صوبائی جنرل سیکرٹری محمود شاہ سابق ایم این اے مولانا صلاح الدین ضلع قلعہ عبداللہ چئیرمین دین محمد اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔