مستونگ میں پینے کے پانی کا مسئلہ فوری حل کیا جائے‘ آغا عمر بنگلزئی

25 جون ، 2024

کوئٹہ(پ ر)سابق نگران وزیر داخلہ آغا عمر بنگلزئی نے کلی خواصام سمیت مستونگ سٹی میں پینے کے پانی کے حوالے سے عوامی شکایات پر سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلوچستان سے رابطہ کیا اور انہیں مستونگ میں پینے کے پانی کے بحران اور عوامی مشکلات سے آگاہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ متعلقہ محکمہ اور انتظامیہ اس اہم بنیادی عوامی مسئلے کو حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں کیونکہ پانی ہر شہری کا بنیادی حق اور ضرورت ہے لہٰذا ضروری ہے کہ شہریوں کو پینے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔