اوورلوڈنگ کےبہانے10 سے 15 ہزار چالان کیا جا رہا ہے، گڈز ٹرک ایسوسی ایشن

25 جون ، 2024

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی ہوا ۔ اجلاس میں حاجی عبدالباقی کاکڑ جعفرخان کاکڑ حاجی عبدالمجید بنگلزئی حاجی عطا اللہ خان کاکڑ حاجی روزی خان مندوخیل حاجی احمد شاہ مری حاجی عبدالخالق بنگلزئی حاجی باری داد کاکڑ حاجی محمد گل کاکڑ حاجی عبدالجبار اچکزئی حاجی عبدالقادر اچکزئی حاجی محمد ابراہیم پر کانی حاجی محمد ظاہر شاہ یوسفزئی سہیل خان کاکڑ ملک نور خان کرد حاجی عبدالمجید رئیسانی حاجی مراد خان کاکڑ نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جعفر خان کاکڑ نے ایجنڈہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب موٹر وے ہائی وے اور پیٹرولنگ پولیس کا رویہ گڈز ٹرانسپورٹ کیساتھ ظالمانہ ہے بلکہ ایک سازش کے تحت گڈز ٹرانسپورٹ کےشعبہ کو تباہ کیا جارہا ہے ، پنجاب میں اوورلوڈنگ کا بہانہ بنا کر 10000سے 15000 روپے چالان دیا جاتا ہے اور اگر ہمارے ٹرک ڈرائیور قانونی بحث کریں .تو ٹرک ڈرائیور کو زد و کوب کئے جانے کے بعد FIR درج کر کے انہیں تھانہ میں بند کیا جاتا ہے۔ اجلاس کے شرکا، سے خطاب کرتے ہوئے صدر حاجی نور محمد شاہوانی حاجی محمد گل کاکڑ حاجی روزی خان مندو خیل نے کہا کہ بلوچستان میں زراعت کو بجلی کی عدم فراہمی اور 18 سے 22 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے تباہ کردیا اور اب گڈز ٹرانسپورٹ کو تباہ کیا جا رہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے موٹر وے ہائی وے اور پیٹرولنگ پولیس کی جانب بھاری جرمانوں کیخلاف سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرنے کا اعلان کیا ۔