پبلک سروس کمیشن کے ٹیسٹ و انٹرویوز کا شیڈول جاری

25 جون ، 2024

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ایک پریس ریلیز کے مطابق ان تمام امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے جنہوں نے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کی مختلف خالی آسامیوں جن میں ڈرائیور ( بی پی ایس 04) جنریٹر آپریٹر ( بی پی ایس 05) نائب قاصد ( بی پی ایس 01) اور مہتر ( بی پی ایس 01) کے لیے درخواستیں جمع کروائی ہیں کے ٹیسٹ اور انٹرویوز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق ڈرائیور کی آسامی ( بی پی ایس 04) کے لیے ڈرائیونگ ٹیسٹ 25 جون 2024 کو بمقام ایوب اسٹڈیم ٹینس کورٹ میں منعقد ہوگا اور انٹرویو 27 جون 2024 بوقت صبح 10 بجے ہوگا۔جنریٹر آپریٹر ( بی پی ایس 05 ) ، نائب قاصد ( بی پی ایس 01) اور مہتر ( بی پی ایس 01) کے انٹرویو 28 جون بوقت 10 بجے کمیشن کے دفتر میں منعقد ہونگے۔