ایک شخص کو قتل اور اس کی بیوی کو زخمی کرنے کے الزام میں تین افراد گرفتار

25 جون ، 2024

پنجگور(نامہ نگار) پولیس نے خاران کے رہائشی عبد الباسط مینگل کو قتل اور اس کی بیوی کو زخمی کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان کے نام مجاز ولد حسن ، یاسر ولد علی اور ضمیر ولد عبدالسلام بتائے گئے ہیں جو تارا آفس چتکان پنجگور کے رہائشی ہیں ۔ مزید تفتیش سٹی پولیس کررہی ہے۔