انسداد منشیات کے عالمی دن کے حوالے سے کل واک ہو گی

25 جون ، 2024

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) انسداد منشیات کے عالمی دن کے حوالے سے محکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام کل واک ہو گی تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات کے عالمی دن 26 جون کو منایا جائے گا محکمہ سماجی بہبود بلوچستان کے زیر اہتمام انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد کیا جائے گا جو صبح ساڑھے دس بجے سرینا ہوٹل چوک سے شروع ہوگی اورسول سیکرٹریٹ چوک کوئٹہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔