ایجنسیوں کا بجٹ عوام کے سامنے پیش کیاجائے‘عمرایوب

25 جون ، 2024

فیصل آباد ( آن لائن ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کا بجٹ عوام کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ واضح کیاجائے یہ وسائل دہشت گردوں کے خلاف استعمال ہوتے ہیں یا سیاست دانوں کے خلاف ؟پیرکو فیصل آباد میں عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمرایوب کا کہناتھاکہ فیصل آباد کی عدالت میں بابر اعوان نے بہترین دلائل دیئے ہیں جس پر عدالت نے ہماری ضمانتیں منظوری کی ہیں‘بجٹ پاکستان کے خلاف اقتصادی دہشت گردی ہے ،حکومت کے اپنے لوگ بجٹ کے خلاف تقاریر کر رہے ہیں بجٹ کے بعد مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے‘ میری بانی پی آئی سے ملاقات ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم اپنے لوگوں کے خلاف کاروائیاں برداشت نہیں کریں گے۔ جو ہماے ساتھی جیلوں اور ملٹری کورٹس کے زیر کنٹرول ہیں ان کو بازیاب کرایا جائے گا۔