کوئٹہ(خ ن)گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن بلوچستان کی سطح پر پچھلی دو تین عشروں میں قحط سالی، تباہ کن بارشوں، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور مخصوص زرعی پیکج کی عدم فراہمی کے باعث یہ ریڑھ کی ہڈی بہت کمزور ہو چکی ہے، اس میں مزید بوجھ اٹھانے کی سکت باقی نہ رہی اور اسی کمزور ریڑھ کی ہڈی کو اگر فوری طور پر تقویت نہیں دی گئی تو بلوچستان بھر کے زمینداران کئی خطرات و خدشات سے دو چار ہو سکتے ہیں. یہ بات انہوں نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی اور حاجی عبدالرحمٰن بازئی کی قیادت میں بلوچستان زمینداران ایکشن کمیٹی کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے خصوصی ہدایت کی کہ کیسکو فوری طور پر تمام زرعی فیڈرز پر 6 گھنٹے کی بجلی مکمل وولٹیج کے ساتھ فراہم کریں. بصورت دیگر لہلہاتے باغات، کھڑی فصلیں اور سبزی جات کو بڑے نقصانات پہنچ جائیں گے. انہوں نے کہا کہ ایگریکلچر سیکٹر کا ملک بھر کے عوام کو خوراک فراہم کرنے اور انڈسٹریل سیکٹر کو خام مال فراہم کرنے میں بہت اہم کردار ہے. بلوچستان کی کی معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے. گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صوبے بھر کے زمینداروں کو درپیش تمام مشکلات سے بہت جلد وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف آگاہ کرنے کا یقین دلایا۔
ریاض روس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ بڑی علاقائی جنگ کے دہانے پر ہے جسے روکنے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل...
ماسکوروسی فضائیہ نے برائنسک خطے میں یوکرین کے59ڈرونز تبا ہ کر دیئے۔ برائنسک کے گورنر الیگزینڈر بوگوماز نے...
نئی دہلی بھارت میں ہندو انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی، اتراکھنڈ میں مسلمان گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ضلع...
لاہور بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ کراچی کی ملیر جیل میں بھارتی ماہی گیر کی موت ہوگئی ہے۔ انڈین ایکسپریس کے...
لندن برطانوی حکومت کے امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ منصوبے کے ذریعہ اس کی بنیادی کمپنی کے حصول پر...
لاہورپاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف کا سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ ملک گیر دورے...
کوئٹہ گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہاہے کہ صوبے کے تمام تعلیمی ادارے ہمارے قومی اثاثے ہیں اور آج صوبے کے قدیم...
اقوام متحدہاقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا ہے کہ چین افریقی یونین کی زیر قیادت امن...